ٹیکسلا(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار صوبائی سمبلی عامر اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں اور پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی،پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا مقصد اپنا شیئر حاصل کرنا ہے ،مقامی قیادت کی نااہلی کی وجہ سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،پارٹی کے نظریاتی کارکنان ان سے جان چھڑانے کے لئے دن رات دعائیں مانگ رہے ہیں،پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اعتماد میں لیکر فیصلے کر رہے ہیں،ہم کسی کا دم چھلا نہیں کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،پارٹی کی فعالیت کے لئے تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا عامر اقبال جنہوں نے سابقہ ادوار میں منعقدہ جنرل الیکشن میں 29 ہزار لے لگ بھگ ووٹ لئے کا کہنا تھا کہ پارٹی پر قابض لوگ ناسور بن چکے ہیں جنکی وجہ سے آج پارٹی کا گراف انتہا کی حد تک گر چکا ہے،شخصی اور ذاتی عناد کی بنیاد پر مخالفت کرنے والوں نے کینٹ بورڈ کے الیکشن میں اپنا حشر دیکھ لیا،انکا کہنا تھا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی بہترین حکمت عملی کے ساتھ الیکشن میں جائے گی،جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے،پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے انکی ہر ممکن سپورٹ کی جائے گی،انکا کہنا تھا کہ میرے متعلق تادیبی کاروائی کروانے والے اپنے کرتوتوں پر نظر رکھیں ،ناسوروں سے جان چھڑانے کے لئے پارٹی کے مایوس ورکرز دعائیں کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ہمیں دم چھلا کہنے والوں نے کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی دونوں سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدواروں کی حمائت کر کے پارٹی سے غداری کی تھی