بورے والہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ حنفیہ کے میٹرک کے طالب علم کی ملتان بورڈ میں دوسری پوزیشن

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

images
کامیابی میں رب کائنات کا فضل،اساتذہ کرام کی شفقت،والدین کی دعائیں اور میری محنت کا ثمر ہے حافظ ابو بکر صدیق
بورے والہ(یواین پی)بورے والہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ حنفیہ کے میٹرک کے ہونہار طالب علم حافظ ابو بکر صدیق رول نمبر 709307
نے1019 نمبر حاصل کر کے ملتان بورڈ آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے حسب راویت بورے والہ کا نام روشن کیاملتان بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بورے والہ کے سماجی ،ادبی و تعلیمی شخصیات پروفیسرجاوید اقبال،سعید سرور بھٹی ،میاں فقیر اللہ ،مشتاق شاہ ،ڈاکٹر حسنین ابن سعید،انجینئرحافظ سعد بن سعیدنے جامعہ حنفیہ کے مہتمم قاری محمد حنیف،اساتذہ کرام اور طالب علم حافظ ابو بکر صدیق کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اس موقع پہ حافظ ابو بکر صدیق نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کامیابی میں رب کائنات کا فضل،اساتذہ کرام کی شفقت،والدین کی دعائیں اور میری محنت کا ثمر ہے انشاء اللہ میں آئندہ بھی اپنے اس اعزاز کا برقرار رکھوں گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy