ڈینگی وائرس کا خاتمہ مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے ای ڈی او زراعت

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,279)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے ہر فرد کو ذمہ د اری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی مچھر کے افزائش کے لیے درکار سازگار ماحول کو ختم کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے ڈی او زراعت آفس میں انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او زراعت سید علیم رضا زیدی ، ایڈاپٹو ریسرچ کے ڈاکٹر معین ، ڈاکٹر کاشف بھٹہ ، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطا ء الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن طارق عبدالحمید، ڈی ڈی او زراعت اسماعیل وٹوزراعت آفیسر ٹیکنیکل طارق محمود موجود تھے ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ڈاکٹر کاشف بھٹہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش اور پرورش پاتا ہے یہ سست رفتار اور نیچی اڑان والے مچھر ہیں جو زمین سے دو یا تین فٹ تک کی بلندی پر پرواز کر سکتے ہیں ڈینگی وائرس کے شکار افراد میں بیماری کی علامات جس میں درد، متلی ، تیز بخار، فلو جیسی کیفیت نظر کا دھندلانا پٹھوں میں درد ، جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا ہے ان علامات کی صورت میں فوری مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ڈی او زراعت سید علیم رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کرنا چاہیے ،جسم پر مچھر بھگانے والا لوشن لگانا چاہیے یا کوائل کو استعمال کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog