ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے،خورشید شاہ

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

222
سکھر(یو این پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے،اگرایم کیوایم کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو پیپلزپارٹی مخالفت کرے گی،کہتے ہیں کالا باغ ڈیم کے علاوہ کئی مقامات ہیں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں،سکھر بیراج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا بیراج اپنی معیاد سے چھتیس سال زیادہ گزارچکا ہے،اسکی اب مرمت نہیں بلکہ نیا بیراج بننا چاہیے،انہوں نے اس حوالے سے شکوہ بھی کیا کہ وزیراعظم کو نئے بیراج کیلئے خط لکھا تھا مگر آج تک جواب نہیں آیا،خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے علاوہ کئی مقامات ہیں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں،انہوں نے سیاسی محاذ آرئی کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے،اگرتحریک انصاف ایم کیوایم کے خلاف پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد لائی تو پیپلزپارٹی اسکی مخالفت کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme