جہانگیر ترین ،پرویز خٹک ،علیم خان اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنا ہوگا : حامد خان

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

33
لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنے آگئےناراض رہنما پارٹی عہدیداروں پربرس پڑے اور جسٹس وجیہہ الدین ٹربیونل کے فیصلے پرعمل درآمد کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا، حامد خان کہتےہیں کہ آمریت کی گودسے آنے والے پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں جہانگیرترین، پرویزخٹک، علیم خان اورنادرلغاری کو پارٹی سے نکالناہوگا۔تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے ناراض رہنماؤں  نے لاہورکےمقامی ہال میں پارٹی عہدے داروں نے شدید تنقید کی۔حامد خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ آمریت کی گودمیں پلنےوالےہماری پارٹی میں گھس گئےہیں، قبضہ مافیاحاوی ہونےکی کوشش کررہاہے، لیکن نظریاتی کارکن  سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حامدخان نے جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ پرعمل درآمد کےلیےتحریک چلانےکااعلان کرتےہوئےکہاکہ عمران خان اپنےاورورکرزکےدرمیان حائل دیوارگرادیں۔حامدخان نے جہاں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرتحفظات کا اظہارکیا وہیں اپنی لیگل ٹیم کو بھی نااہل قراردیا اور کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن ہم ثابت نہیں کرسکے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سےساکھ کودھچکالگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog