وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ماہ رواں میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے دورے کی بازگشت

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

mail.google.com
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ماہ رواں میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے دورے کی بازگشت ،پی او ایف کے مزدوروں کے لئے مراعاتی پیکج کے اعلانات متوقع ، پچیس ہزارمحنت کشوں کی نمائندہ تنظیم پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایجنڈے کی تیاری شروع کردی،پی او ایف کے ملازمین کے سکیل ایس پی ایس کرنے ،مزدوروں کے لئے ریگولر ہاوسنگ سکیم کا اجراء،بیس فیصد پی او ایف الاونس کی بحالی سمیت دیگر اہم اعلانات متوقع، ورکمین ایسوسی ایشن کی جانب سے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے چئیرمین پی او ایف کی خدمات اور سنجیدہ کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق شنید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ماہ رواں میں پی او ایف واہ کینٹ کا دورہ کریں گے ،وزیر اعظم پاکستان کا مذکورہ ادارہ میں یہ دوسرا دورہ ہوگا قبل ازیں 1997 میں وزیر اعظم نے پی او ایف کا دورہ کیا جبکہ انھوں نے اپنے دورہ کے دوران پی او ایف کے ملازمین کے لئے بیس فیصد پی او ایف الاونس کے اجراء کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ عرصہ بعد یہ الاونس ختم کردیا گیا،جس سے پی او یف کے مزدوروں میں مایوسی پھیل گئی تھی،بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران پی او ایف کے مزدوروں کے لئے مختلف مراعاتی پیکجز کا اعلان کریں گے ،جس میں سر فہرست پی او ایف ملازمین کے سکیل ایس پی ایس کرنا،مزدوروں کے لئے ریگولر ہاوسنگ سکیم کا اعلان سمیت پی او ایف کے ملازمین کو ملنے والا بیس فیصدا لاونس کی بحالی جسیے اقدامات شامل ہیں،پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے مطابق چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات مزدوروں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ے رہے ہیں ،اور چاہتے ہیں کہ پی او ایف کے مزدور خوشحال ہوں ،انکی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پی او ایف کے مزدوروں کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،امید ظاہر ی جارہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اسی ماہ اگست میں ادارے کا دورہ کریں گے ،ادہر وزیر اعظم پاکستان کی پی او ایف آمد کی خبر سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،وزیر اعظم کے دورہ پی او ایف میں وفاقی وزیر ادخلہ چوہدری نثارعلی خان جن کا حلقہ انتخاب بھی ہے کے کردار کو کلیدی اہمیت کا تصور کیاجارہا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题