کولمبو (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش، بھارت کے بعد سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کو بھی رلا دیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کرلی، قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار انور علی نے ادا کیا، جس نے دھواں دھار بیٹنگ سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ عماد وسیم کے آخری اوور میں چھکے کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز ایک وکٹ سے جیت لی، پاکستان کی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دی تھی، انور علی اور شاہد آفریدی نے بالترتیب 46 اور 45 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔