وہاڑی، انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اتوار کے روز چھٹی کے باوجود تمام سرکاری دفاتر کھلے رہے

Published on August 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اتوار کے روز چھٹی کے باوجود تمام سرکاری دفاتر کھلے رہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پر انسداد ڈینگی وائرس کے سلسلہ میں افسران اور عملہ نے دفاتر کی صفائی کرائی اور بارش کے پانی کو خشک کرایا اس حوالہ سے ڈی سی او آفس ، ضلعی دفتر اطلاعات، ضلعی دفتر سوشل ویلفےئر، ٹی ایم اے وہاڑی ، ضلعی محکمہ صحت ، ضلعی محکمہ تعلیم ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس وہاڑی ، دفتر ایس این اے ، ڈی پی او آفس اور تمام پولیس اسٹیشنو ں،ضلعی دفتر بہبود آبادی،دفاتر زراعت میں خصوصی طور پر صفائی کی گئی اور ڈینگی وائرس کے انسداد کے لیے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا گیا اور ڈینگے مچھر کی افزائش کے ممکنہ موزوں مقامات کو خاص طور پر فوکس کرتے ہوئے صفائی کرائی گئی اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے انسداد ڈینگی مہم کو مانیٹر کیا انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمہ کے لیے نہ صر ف خود اقدامات کریں بلکہ اپنے اردگرد بھی لوگوں میں ڈینگی کے انسداد کے لیے شعور اجاگر کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题