ڈیرہ مراد جمالی(یواین پی) ایف سی کی ڈیرہ مراد جمالی میں گنداخہ کے قریب دہشت گروں کے خلاف کارروائی کے دوران اینٹی ائیرکرافٹ گن اور راکٹ لانچر سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا،ایف سی نے ڈیرمراد جمالی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،کارروائی گنداخہ کے قریب گوٹھ فضل محمد میں ہوئی،جس کے دوران دہشتگردوں کا بھاری اسلحہ پکڑا گیا،برآمد ہونے والے اسلحہ میں چار ایل ایم جی، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن،آٹھ راکٹ،چھ کلاشنکوف،تین شاٹ گن،تین واکی ٹاکی سیٹس،ٹی ٹی پسٹل، 24گرینڈ، اور ہزاروں راوٴنڈزشامل ہیں،ایف سی کے کرنل برکت کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والااسلحہ اندرون بلوچستان دہشت گردی کے لئے لایا جارہا تھا،انہوں نے کہاکہ ایف سی قیام امن کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، دہشت گروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔