لاہور(یو این پی)پاکستان نےایک سوتریسٹھ بھارتی ماہی گیرقیدیوں کوواہگہ کےراستےبھارت کے حوالے کردیا،ان ماہی گیروں کوکراچی کی سمندری حدود سے گرفتارکیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری حدودکی خلاف ورزی کرنےپرپاکستانی فورسزنےایک سو تریسٹھ ماہی گیروں کوگرفتارکیاتھا،جنہیں نوماہ قیدکےبعدجذبہ خیرسگالی کےتحت رہاکیاگیا۔بھارتی ماہی گیروں کوایدھی ویلفیئرسوسائٹی کی تحویل میں سپیشل ٹرین کےذریعےکراچی سےلاہورریلوےسٹیشن پرلایاگیاگھروں کو واپسی پربھارتی ماہی گیربہت پرجوش دکھائی دئیے۔قیدیوں کاکہناتھاکہ پاکستانی جیلوں میں ان کےساتھ اچھاسلوک کیاگیا،جسےوہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔بھارتی قیدیوں کی لاہورآمدپر ایدھی کےتعاون سےانہیں بسوں کےذریعےسخت سکیورٹی میں واہگہ لےجایاگیاجہاں ماہی گیروں کو بھارتی سکیورٹی فورسزکےحوالے کردیاگیا۔