پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 980)      No Comments

6666
اگست کے مہینہ کے شروع ہوتے ہی یوم آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے
شہر کے تمام چھوٹے بڑے چوک چوراہوں پر پاکستان کے جھنڈے، بیج، بینرز، جھنڈیاں فروخت کی جا رہی ہیں،
جس میں بچے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں،
خواتین اور بچے جشن آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم کے رنگ کے کپڑے، دوپٹے اور شرٹس بنوا رہے ہیں جبکہ قومی پرچم کے رنگ اور تصاویر والی شرٹس مارکیٹوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان انداز میں منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اگست کے مہینہ کے شروع ہوتے ہی یوم آزادی کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے، شہر کے تمام چھوٹے بڑے چوک چوراہوں پر پاکستان کے جھنڈے، بیج، بینرز، جھنڈیاں فروخت کی جا رہی ہیں، جس میں بچے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔یواین پی کے مطابق خواتین اور بچے جشن آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم کے رنگ کے کپڑے، دوپٹے اور شرٹس بنوا رہے ہیں جبکہ قومی پرچم کے رنگ اور تصاویر والی شرٹس مارکیٹوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پاکستان ایک طویل جدوجہد کے بعد 14 اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا، پاکستان کی بنیاد اسلامی اصولوں کے مطابق رکھی گئی جہاں مسلمان آزادی کے ساتھ اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ پاکستان کا وجود 27 رمضان المبارک کی بابرکت رات کو آیا۔ ملک بھر میں ہر سال جشن آزادی 14 اگست کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ رواں سال بھی یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں، 14 اگست کو منعقد ہونے والی بڑی تقریبات میں وفاقی دارالحکومت میں صبح کے آغاز پر 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔ مزار قائد اور علامہ اقبال ے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جبکہ مسلح افواج اعلی سرکاری و نجی تنظیموں کی جانب سے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔ 14 اگست کی تقریبات کے سلسلہ میں وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت تعلیمی اداروں میں قومی پرچم لہرایا جائے گا اور ٹیبلو، ملی نغموں اور تقریری مقابلوں کی صورت میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات کا مقصد طلباء کو آزادی حاصل کرنے کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ شہری اور تاجر تنظیموں نے بھی جشن آزادی بھرپور انداز سے منانے کا اعلان کیا ہے، ان تقریبات میں ریلیاں اور شہر کی اہم عمارتوں اور مراکز میں قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مختلف جلسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں آزادی کے ہیروز کی زندگی اور افعال کو اجاگر کیا جائے گا۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں جڑواں شہروں کے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں جس میں جشن آزادی کی ریلیوں کی صورت میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے افسران اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں جھنڈیاں اور پھول بھی تقسیم کریں گے۔ ٹریفک پولیس کے حکام نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں اور انکے والدین سے اپیل کی ہ کہ یوم آزادی کے موقع پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریس، ون ویلنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ جانی نقصان کا باعث بنتی ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes