کوالالمپور (یو این پی) لاپتہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کا ملبہ مل گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گمشدہ طیارے کا ملبہ بحرہند میں سے جزیرہ ری یونین سے ملا ہے۔ لاپتہ طیارے کا ملبہ ملنے کے حوالے سے ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 آج سے 17 ماہ قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔