فضل الرحمان پی ٹی آئی کے معاملے پر آج قومی اسمبلی میں نئی قرار داد پیش کریں گے
Published on August 6, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 440) No Comments
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے معاملے پر آج (جمعرات کو) قومی اسمبلی میں نئی قرار داد پیش کریں گے۔وفاقی وزیر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے، مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے محبت کرنے والے شخص ہیں۔ ہم تمام معاملات پر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ قرارداد کے حوالے سے ایم کیو ایم کے دوستوں سے بھی رابطے میں ہیں، امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی جمہوری مفاد میں مثبت جواب دے گی۔ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہی آئین کی بالادستی ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 96
Related
Weboy