ناگہانی حالات کے شکار افراد کی بلا تاخیر مدد اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on August 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، بارشوں ، سیلاب اور ناگہانی حالات کے شکار افراد کی بلا تاخیر مدد اور بحالی میں خصوصی دلچسبی لے رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء میں پنجاب حکومت کی طرف سے 5,5لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او سی مہر امیر بخش بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے مرنے والے افراد کے اہلخانہ سے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت سے جس سے کسی کا انکار ممکن ہی نہیں ناصر جمال ہوتیانہ نے مسماۃ زینب بی بی ،سکنہ کوٹ سادات، انور بی بی سکنہ 53/کے بی، آمنہ بی بی سکنہ 317/ای بی جو بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے ہلاک ہوئیں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme