اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ،چین کے سفیر اور سفارتخانے کے عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے چینی سفارتخانے کی نئی عمارت کے مختلف حصے دیکھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئی عمارت پاکستان چین کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والی تذویراتی شراکت داری کی عکاس ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی ٹیم کی پاک چین دوستی کے فروغ میں شاندار خدمات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور اسلام آباد میں دونوں ممالک کے سفارتخانے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو ۔سفارتخانوں کو اقتصادی راہداری منصوبوں کو مکمل کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا ۔