یوم آزادی کیلئے خواتین کی تیاریاں عروج پر

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,011)      No Comments

03کراچی (یو این پی) یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچیں تو خواتین نے بھی سٹائل کے ٹشن دیکھانے شروع کردئیے ہیں،چودہ اگست پر منفرد نظر آنے کے لیے خریداری کا آغازکردیا جہاں میک اپ ہویا ملبوسات ہرا اور سفید رنگ خواتین کے سرچڑھ کربول رہا ہے،جشن آزادی کے لیے جہاں لاہور بھر کی مارکیٹوں میں جھنڈیوں،بیجزاور سٹکرز سے سٹال سجے ہیں وہیں خواتین کے لیے بازاروں میں سفید اور سبز رنگ کی میک اپ کٹس کی بھی بہار آگئی ہے،مسکارا،آئی لائنر،لپ سٹکس اور نیل پینٹ میں سبز اور سفید رنگ کی تلاش جاری ہییوم آزادی سے پہلے ہی خود کو لگا کر بار بار آئینے میں دکھا بھی جارہا ہے۔ خواتین میک اپ کے ساتھ نیا ڈریس نہ خریدیں یہ تو ممکن نہیں تو اسی لیے بازاروں میں سبز رنگ کیشارٹ کْرتا ،لانگ قمیض،دوپٹے،سکارف سب ہی خواتین کی توجہ کا مرکز ہیں، عمر کی بھی کوئی قید نہیں بچیاں ہوں یا لڑکیاں سب ہی من پسند ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں،یوم آزادی کے لیے ملبوسات اورمیک اپ کی اشیاء پر خواتین کے لییپچیس فیصد ڈسکاوٴنٹ بھی دیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes