لاہور(یو این پی)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین پنجاب حکومت کا عوام کو شاندار تحفہ ہو گا۔تفصیلات کےمطابق لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔شہباز شریف نے ا س موقع پر کہا کہ شفافیت، اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہےمنصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔اعلیٰ فن تعمیر کا شاہکار میٹرو ٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے کلچر کو بدل دے گا۔