ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے ٗوزیر دفاع خواجہ آصف

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

66
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے ٗ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ٗ دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے ٗ بھارتی جارحیت اور مداخلت کے معاملات اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے ٗ ایم کیوایم پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعت ہے ٗ رابطے رکھنا حکومت کی ضرورت ہے ٗپارلیمنٹ کا کر دار جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے ٗتحریک انصاف کوبھی سیاسی بصیرت کی تقلیدکرنی چاہئے۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے، ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنرکوخط لکھنا ملک دشمنی ہے، وہ ایسا کرنے والوں کو پاکستانی بھی نہیں سمجھتے بھارتی جارحیت اور مداخلت کے معاملات اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے، الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے تاہم ایم کیوایم پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعت ہے اس لئے اس سے رابطے رکھنا حکومت کی ضرورت ہے وزیردفاع نے کہاکہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحاریک غیر مشروط طور پر واپس لی ہیں پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کردار جمہوریت کے لئے خوش آئند ہے، تحریک انصاف نے عدلیہ اور احتجاج کے حربے استعمال کرلئے، اب تحریک انصاف کو عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے، منفی رویے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کوبھی سیاسی بصیرت کی تقلید کرنی چاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy