دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان ڈرون حملہ کی مذمت، علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) پاکستان نے گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف علاقائی سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ بداعتمادی کی فضا بھی قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ6 اگست کو شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں ہلاکتیں ہوئیں، مقامی آبادیوں پر ان کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر ہونے والے ایسے کسی بھی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈرون حملے بند ہونے چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes