بھارتی فوج کے بزدلانہ حربے، دھوکے سے پاکستانی بچے کی جان لے لی

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

abcمظفر آباد (یو این پی) بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک اور حربہ اپنا لیا ہے، بھارتی فوج نے اب کنٹرول لائن کے پار کھلونا بم پھینکنا شروع کر دیئے ہیں جس نے ایک پاکستانی بچے کی جان لے لی جبکہ دوسرابچہ شدید زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دودنیا سیکٹر میں کھلونا بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے قریب کھیلتے ہوئے دو بچوں میں سے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جنگی جنون کو کم کرنے کیلئے بھر پور جواب دیا گیا اور جب پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارتی فوج کی بندوقوں کو سانپ سونگھ گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا بچے جو کھلونا بم پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا اب کو خطرے سے باہر ہے اور اس کی حالت کافی بہتر ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题