واشنگٹن (میو این پی) انٹرنیشنل مانیٹری پالیسی ”آئی ایم ایف “ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت معاشی اہداف کے حصول میں کافی حد تک بہتر ی آئی ہے اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے حکومت کو برآمدات میں اضا فہ کرنا ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قومی اداروں کی بحالی اور ٹیکسوں کے حصول کو مزید بڑھنا ہوگا تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں روز گار اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔