سکھ کمیونٹی بھی جشن آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

33
لاہور(یواین پی)چودہ اگست قریب آتے ہی دیگر طبقات کی طرح سکھ کمیونٹی بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے،پاکستان، برصغیر پاک و ہند میں ایک ایسا ملک جس کے حصول کی جدوجہد میں معاشرے کے تمام طبقات نے بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب نے حصہ لیا، یہی وجہ ہے کہ چودہ اگست قریب آتے ہی سکھ کمیونٹی نے بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں کر رکھی ہیں،ظاہر ہے کہ وطن سے محبت ہو اور لبوں پر اس کا اظہار نہ ہو ایسا تو ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ موقع کی مناسبت سے ملی نغمے بھی گنگنائے جا رہے ہیں،سکھ برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انہیں تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں،حب الوطنی کے جذبے سے سرشار سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک عظیم مملکت ہے اسی لئے وہ اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题