اسلام آباد(یو این پی) صدرممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی ۔ جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر اہم قومی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔صدرمملکت ممنون حسین سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں اہم قومی امورپر تبادلہ خیال اورمشاورت بھی کی گئی۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں جمہوریت کی مضوطی کے لئے پارلیمنٹ کو ساتھ لے کر چلنے اورتحریک انصاف کو ڈی سیٹ نہ کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال خصوصی طورپرزیر بحث آئی۔