امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیانے ارشادفرمایا،میں حسنین کریمین صسے محبت کرتاہوں اور جو انہیں محبوب رکھے میں اس سے بھی محبت کرتا ہوں ،،یہ ارشاد پیغمبر ا محبّان اہلبیت کے قلوب و اذہان کو حلاوت بخشتا ہے اور ہر مسلمان محبت اہلبیت کواولین سمجھتا ہے ۔کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی دینی تنظیم جماعت اہلسنت کویت کے بیر تلے ،شہزاۂ مرتضیٰ ص،نواسۂ مصطفیا،دلبندِ بتولؓ،جگر گوشۂ رسول ،سید الشہداء،شہید خنجر کربلا،حضرت امام عالی مقام صکی یاد میں عظیم الشان ،،شہادت حضرت امام حسین ص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی کمپیئرنگ کویت کے ہردِ ل عزیز نقیب محفل حکیم طارق محمودصدیقی نے کی،مسند صدارت پرعلامہ قاری خلیل احمد رضوی براجمان ہوئے اور مہمانان گرامی میں کویت میں محافل حمدو نعت کے حوالے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت،مسلم لیگ(ن) لیبرونگ کویت کے صدر محمدزبیر شرفی،فیاض چوہدری،انجمن غلامان رسول ا کویت کے مرکزی رہنما میاں محمد فاروق ، پیغام حق و اتباع سنت مصطفیاکویت کے امیر ملاں محمد طارق ،مہندس محمد عارف ،حاجی جاوید اقبال،آئینہ انقلاب کویت کے خلیل الرحمان ،سلیم بھٹی اور شاہد شاہ تھے ۔کانفرنس کا آغاز قرآن حکیم کی لاریب آیات کی تلاوت سے قاری محمدالیاس نے کیا پھر حمدِ باری تعالیٰ ممتاز ثناء خواں غلام سرور حسین نقشبندی نے پڑھنے کا شرف حاصل کیا نعت رسول مقبول ا قمرنظامی نے بڑے سوزو گداز سے پیش کی تو مجمع محبت رسول اکی سرمدی لہروں میں ڈوبنے لگادوسری اور آخری نعت کویت کے مقبول اور سینئر نعت خواں شاہد محمود نے بارگاہ مصطفیا میں پیش کی تو سامعین کے چہرے محبت مصطفیا سے دمکنے لگے اور ہر طرف سے سیدی مرشدی یانبی ا یانبی ا کی صدائیں بلند ہوئیں ماحول میں روحانیت بلندیوں کو چھو رہی تھی ،ہرلب پہ مسکان کے ساتھ درود و سلام تھا ،شاہد محمود کے بعد کویت کے مقبول مقرر علامہ قاری رضوان عارف نائب صدر جماعت اہلسنت کویت کو دعوت خطا ب دی گئی انہوں نے محبت اہلبیت پر پُر مغز گفتگو کی انہوں نے کہا نبی کریم انے محبت اہلبت پر زور دیا ،نبی کریم انے ارشاد فرمایااپنی اولادوں کو اہلبیت کی محبت کی تعلیم دو، محبت اہلبیت ہی دُنیا و آخرت میں کامیابی اور کامرانی کی دلیل ہے ۔انہوں نے کہا حسنین کریمین صکیلئے سرور کونین ااپنے سجود کو طویل فرما لیتے تھے۔انہوں نے کہا امام عالی مقام کے کردارو عمل،ایثار و قربانی،اور حق پر قائم رہنے کی مثال تاریخ میں زندہ ہے اور رہے گی قیامت تک آپ کا کردار بنی نوع انسان کیلئے رہنمائی کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا امام عالی مقام نے یہ پیغام ساری انسانیت کو دے دیا کہ حق کیلئے آپ کی جان بھی جاتی ہے تو پروہ نہ کرنا حق پر قائم رہنا۔آخر میں صدارتی خطبہ کیلئے امیر کارواں ،جماعت اہلسنت کویت کے صدر علامہ قاری خلیل احمد رضوی کو اسٹیج پر بلایا گیا انہوں نے مختصراََکہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم سرور کونین اکے دین کی تبلیغ اور دعوت کیلئے محافل،کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کرتے ہیں ۔عوام اہلسنت کے تہہ دِ ل سے مشکور ہیں ہماری کال پر تشریف لاتے ہیں اور حوصلہ افزائی فرماتے ہیں ۔جماعت اہلسنت کے کارکنان قابل ستائش ہیں جنہوں نے تھوڑے سے وقت میں اس عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں ،میاں محمد عرفان،رانا محمد شبیر،حنیف قادری،نیاز خان عباسی،غلام سرور حسین نقشبندی،غلام ربانی،قاری محمد الیاس،حافظ محمد شبیر کیلانی،صوفی محمد اکرم،سلیم گجر،چوہدی محمد اعجاز ورک حوّ لی،رانا ظہیر،محمد زاہد اور راناشہزاد کابہت کردار ہے ۔اللہ تعالیٰ انہیں دارین کی سعادتیں عطا فرمائے۔آخر میں ،عالم اسلام،خصوصاََ پاکستان اور کویت کی سلامتی،استحکام اور امن کیلئے دُعا کی گئی ،اور پر تکلف عشائیے سے کانفرنس کا اختتام ہوا۔