ہندوستان میں حکومتیں کسانوں سے ڈرتی ہیں؛ عمران خان

Published on August 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

333
پاکستان کی سرزمین کو اللہ نے بہت زرخیز بنایا اور کسان اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو حکمرانوں کو ان کی فکر نہیں ہوگی جب کہ ہندوستان میں حکومتیں کسانوں سے ڈرتی ہیں
جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن پر چالیس اعتراضات اٹھائے جواب دیا جائے، اگر الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو پھر سڑکوں پر نکلنا مجبوری ہو گی
وہاڑی(یو این پی)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت ختم کرنا حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوتی ہے جب کہ ووٹ کا تقدس بحال ہونے تک ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔وہاڑی میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، طاقتور طبقے نے سارے وسائل قبضہ کررکھے ہیں اور کمزور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو اللہ نے بہت زرخیز بنایا اور کسان اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو حکمرانوں کو ان کی فکر نہیں ہوگی جب کہ ہندوستان میں حکومتیں کسانوں سے ڈرتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 20 سال میں 40 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور وہاں کی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دی جس سے غربت ختم ہوئی اور سب کو فائدہ ہوا، غربت ختم کرنا حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوتی ہے آج سے 5 سال پہلے زمین سے کسانوں کو بہت کچھ ملتا تھا مگر اب مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ کا تقدس بحال ہونے تک ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوگے جب کہ تحریک انصاف نے الیکشن کا نظام بہتر کرنے کے لیے 2 سال لگائے کیوں کہ الیکشن کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو عوام کے منتخب کردہ نمائندے ایوانوں تک نہیں پہنچ پائیں گے اور بلدیاتی نظام ٹھیک ہونے سے بھی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ ہم آج کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور ہر ضلع میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ کسان پنجاب کے ہر ضلع میں ڈی چوک بنا کر پر امن دھرنا دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes