ماریہ شرا پووا فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹورنٹو اوپن سے دستبردار

Published on August 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

Шарапова (С.Портер)6
ماسکو (یو این پی) عالمی نمبر دو روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا نے فٹنس مسائل کی وجہ سے آئندہ ہفتے ٹورنٹو میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق 28 سالہ شرا پووا دائیں ٹانگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرا پووا نے 9 جولائی کو ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا۔ انہوں نے رواں سال صرف 10 ٹورنامنٹس میں شرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹورنٹو اوپن آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy