قصور :زیادتی کا شکار بچوں کے اہلخانہ نے علاقہ چھوڑ دیا

Published on August 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

222
قصور(یو این پی)قصور کے نواحی گاوٴں حسین خان والا میں متاثرہ خاندان خوف کی وجہ سے علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدیدار واقعے کو غلط رنگ دیکر کر ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر حکومت کا دعویٰ سچا ہے کہ حسین خان والا میں ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات من گھڑت ہیں تو پھر دیواروں پر چونا پھیر کر با اثر شخصیات کی الیکشن مہم کے اشتہارات اور نجی اسکولوں کے نام اور فون نمبرز دیواروں پر سے کیوں مٹائے جا رہے ہیں۔ شائد اس لئے کہ انہی اسکولوں سے تعلق رکھنے بچوں اور علاقے کے معززین سے کوئی اس بابت رابطہ نہ کر سکے۔ حکومتی موٴقف کے برعکس علاقہ مکینوں کے بیانات تو رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔یہ حقیقت تو کسی حد تک واضع ہو گء ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں علاقے کے بااثر اور اوباش افراد کا ہی ہاتھ ہے۔ تفصیلات تو ابھی بھی کھل کر سامنے نہیں آئیں لیکن پیپلز پارٹی کی رہنماء جہا ں آراء وٹو نے جو بتایا اسکی تحقیقات بھی ضروری ہے۔حسین خان والا گاوٴں کے کھیت کھیلیانوں میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو ایک اچھا مستقبل دینے کا خواب دیکھنے والوں کا تو لگتا ہے کہ سب کچھ لٹ گیا۔ اب ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر انکی تحفط اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes