بیلاروس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں : نواز شریف

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

011
منسک(یو این پی)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں ،بیلاروس کا دورہ یادگارہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آج بیلاروس کے سرکاری دورے میں پر منسک پہنچے جہاں ان کا میزبان صدر نے استقبال کیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وہ بیلاروس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا پاکستان کو دورہ پائیدار تعلقات کی بنیاد تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک کا دہشتگردی کے خلاف موقف یکساں ہیں ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 20معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes