راولپنڈی(یو این پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کی نمائندہ خصوصی سبین سپرویژر نے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کی نمائندہ خصوصی سبین سپرویژر نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔جرمنی کی نمائندہ خصوصی نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان کی کو ششوں کو سراہا۔