بھارت باہمی سیریز کھیلنے کو تیار ہے تاہم اسے حکومت سے اجازت کی ضرورت ہے، شہریار خان

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

55
لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر قائم ہے مگر اسے اپنی حکومت اجازت ضرورت ہے، اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بی سی سی آئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی ایم او یو پر قائم ہے مگر اسے اپنی حکومت کی جانب سے گرین سگنل کی ضرورت ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ ہونا چاہئے، امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں بھارتی ٹیم کو حکومت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کی طرح دیگر غیر ملکی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے کی کوششیں جاری ہیں، اس ضمن میں آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی بھی کھیلنے کو تیار ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کو بار بار پاکستان آنے کے لئے نہیں کہیں گے، انہیں اس کا خود فیصلہ کرنا ہوگا اور آئندہ چند ہفتوں میں ٹیموں کے آنے کا معاملہ واضح ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes