چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد

Published on August 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

77
اسلام آباد(یو این پی)چین کی جانب سے ہلالِ احمر پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار امریکی ڈالر کا امدادی چیک دیا گیا۔ اِس سلسلے میں چینی سفارتخانہ کے چارج افیرز مسٹر زہاؤ لی ژان نے نیشنل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر کو امدادی چیک پیش کیا۔ اِس موقع پر مسٹر زہاؤ لی ژان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت اور عوام مشکل کی اِس گھڑی میں برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور درد کے اِن لمحات میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف، ریسکیو اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن مدد و تعاون جاری رکھیں گے۔ ہلالِ احمر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے اِس موقع پر حکومت چین کا امداد و تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题