ملتان :جشن آزادی پرجوش طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

0003
ملتان (یواین پی) جشن آزادی قریب آتے ہی ملتانیوں کا جوش و خروش بھی بڑھ چکا ہے اور وہ چودہ اگست ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے بیتاب ہیں۔ملک بھی کی طرح ملتان میں بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بچے،بڑھے اور نوجوان سبھی یوم آزادی کیلئے خریداری میں مصروف ہیں۔کوئی موٹرسائیکل کیلئے جھنڈا خرید رہا ہے،تو کوئی سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواہشمند ہے۔جبکہ بچوں کی دلچسپی کا مرکز سٹالز پر موجود دلفریب بیجز ہیں۔چودہ اگست کے موقع پر مختلف اشیافروخت کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی اشیا کی فروخت سے انہیں جہاں کچھ بچت ہوتی ہے تو وہیں یہ کام انکی وطن سے محبت کا اظہار کا ذریعہ بھی ہے۔ملتان میں شہریوں کی جشن آزادی کے سلسلے میں جاری تیاریاں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آزاد قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے ہی مناتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes