ڈرگ ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹور کے لائسنس کے بغیر ادویات کی دستیابی پر ادویات سے بھرے تین گودام سیل

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 710)      No Comments

index
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)ڈرگ انسپکٹر ٹیکسلا کا دلیرانہ اقدام ،کرسچن ہسپتال میں موجود میڈیکل سٹور میں سہولیات کی عدم فراہمی اور ڈرگ ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹور کے لائسنس کے بغیر ادویات کی دستیابی پر پر ایکشن کرتے ہوئے ادویات سے بھرے تین گودام سیل کردئیے،چار کروڑ سے زائد ادویات سیل شدہ سٹوروں میں موجود ہیں،ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمی درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا ملک ارشد اعوان نے ٹھوس اطلاع پر کرسچن ہسپتال ٹیکسلا میں اچانک چھاپہ مارا ،انسانی جان بچانے والی ادویات ضابطہ کے مطابق ریکوائرمنٹ جس میں ائیرکنڈیشن ، ڈرگ لائسنس ، کوالیفائیڈفارمسٹ ،کولڈ سٹوریج کی سہولت بھی موجود نہ تھی ، ایسی ادویات جن کے لئے خاص ٹمپریچر کی ضرورت ہوتی ہے کا فقدان پایا گیا،ڈرگ انسپکٹر سے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے کرچین ہسپتال کے میڈیکل سٹور اور ادویات کے گوداموں کو سیل کردیا جبکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،چھاپہ کے موقع پر مقامی انتظامیہ کے افسران اسسٹنٹ مشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سرفراز،بھی موجود تھے،بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال میں قائم میڈیکل سٹوروں کی تعداد کے مطابق پانچ فارماسسٹ ہونے چاہئے تھے،نہ کولڈ سٹوریج کا بندوبست،تھا،ایسی ادویات جو مطلوبہ ریکوائرمنٹ کے بغیر رکھی جائیں انسانی زندگی کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں،ادہر کرسچن ہسپتال کے میڈیکل سٹور سیل کر نے پر ہنگامہ مچ گیا اور اسفارشی افراد جن میں سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں کا تانتا بطندھ گیا،ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے قانون کے مطابق کاروائی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدائت پر ٹاسک فورس کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنانے انداز میں کام کر رہا ہے ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، انسانی زندگیوں کو کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے، قانونی تقاضوں کو بحرصورت پورا کیا جائے گا،

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes