حیدرآباد(یو این پی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈرائیورنگ کے دوران قانون کے شکنجے میں جکڑ لی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی لگژری گاڑی میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شاپنگ کیلئے جارہی تھیں جنہیں راستے میں چیکنگ کے دوران ٹریفک اہلکار نے روکا اور غیرقانونی نمبرپلیٹ ہونے پر انہیں 200 روپے کا چالان تھما دیا، پولیس اہلکار نے ٹینس اسٹار کی ایک نہ سنی اور چالان دے کر ہی ان کی جان بخشی جس پر ثانیہ مرزا کو 200 روپے کا چالان جمع ہی کرانا پڑا۔میڈیا میں خبر آنے کے بعد حیدرآباد ٹریفک پولیس نے موقف اپنایا کہ ثانیہ مرزا کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ اس معیار پر پوری نہیں اترتی جو پولیس نے وضع کررکھا ہے جس کی وجہ سے ٹینس اسٹار کا چالان کیا گیا۔