میر واعظ کی طرف سے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ہڑتال کی کال

Published on August 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments
006
سری نگر (یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مکمل احتجاجی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ تحریک آزادی کے ساتھ مکمل وابستگی کے اظہار اوربھارت کی طرف سے کشمیریوں کی پرُ امن اور جائزجدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبانے کے خلاف احتجاج ضروری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں میرواعظ نے کہا کہ کشمیری بھارت سمیت خطے کے کروڑوں عوام کے لیے ترقی اور امن کے خواہاں ہیں مگر یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب اس راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے بھی حصول آزادی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اس کے حکمرانوں کو دوسروں کا حق آزادی بھی تسلیم کرنا چاہیے تھالیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں نے کشمیری عوام کی سیاسی مذہبی اور اقتصادی آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر سلب کررکھاہے اور کشمیریوں کی قیادت اورحریت پسند عوام کے جذبہ آزادی کو توڑنے کیلئے غیر انسانی حربے آزما ئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کی سیاسی اور تاریخی حقیقت سے چشم پوشی کرنے کے بجائے اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ وہ طاقت اور دھونس ودباؤ سے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبا نہیں سکتا ۔ حریت سربراہ نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم متنازعہ علاقہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین صرف یہاں کے عوام کی مرضی سے ہی ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بھارتی یوم آزادی کے پیش نظر مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے، لوگوں کی جامہ تلاشیاں لینے او ران کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ نے جشن آزادی منانے کی آڑ میں پورے کشمیر کو یرغمال بنارکھاہے ۔ ترجمان نے سادھنا ٹاپ کپواڑہ میں ایک ٹریفک حادثے میں 11قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog