لاہور (زکیر احمد بهٹی) فوک گلوکار شاهد علی پرواز نے یو این این پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے 14 اگست کی مبارکباد پیش کرتا ہوں آج ہمیں اللہ تعالیٰ کی پاک ذات کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنا چاہیے جس پاک ذات کی بدولت ہمیں بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ پیارا وطن پاکستان دیا اور آج ہم ایک آزاد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سکھ کی سانس لیں رہے ہے ہمارے بڑوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ پاکستان ملا جہاں ہم آج ہر طرف خوشیاں منا رہے ہیں وہی ہمیں ان سب لوگوں کے لئے دعا گو بهی رہنا چاہیے جنھوں نے ہمیں یہ ملک دیا ایک طرف ہم خوشیاں منا رہے ہے دوسری طرف جو ظلم و ستم زیادتی اسی پاکستان کے ساتھ ہو رہا ہے ہمیں اپنے لئے نہیں اپنے وطن پاکستان کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے آج ہماری پہچان اس پیارے پاکستان سے ہے ہماری وجہ سے پاکستان کی پہچان نہیں ہے جہاں ہم جہاں بهی جاتے ہے ہمیشہ پاکستانی ہی کہلواتے ہے شاهد علی پرواز نے کہا کہ میرا دل خون کے آنسو روتا ہے بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے انگریزوں سے ہمیں آزاد اس لئے نہیں لے کر دی تهی کہ ہم انگریزوں سے آزادی لے کر اپنوں کے غلام بن جائے آج ہر طرف جو ہو رہا ہے وہ کسی آزاد ریاست میں نہیں ہوتا میری دل کی گہرائیوں سے دعائیں ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت قائم و دائم رکھے اور ہمارے حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے اور ہمارے حکمران پاکستان کی ترقی کامیابی کے لئے مل کر کام کرے. میں یو این این پاکستان کا بهی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری آواز کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچاتا ہے آمین