کراچی (یوا ین پی)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، شہریوں نے چودہ اگست کی تیاروں اورخریداری پرپانچ ارب روپے سےزائد خرچ کرڈالے۔ترجمان رینجرزکےمطابق جشن آزادی کے دن مزارقائد پردولاکھ افراد نے حاضری دی ، رینجرزنے جشن آزادی پرفل پروف سیکیورٹی فراہم کی ، چئیرمین آل کراچی تاجراتحاد نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ اس بارجشن آزادی کے سلسلے میں شہریوں نے مختلف خریداریوں اورتیاروں پرپانچ ارب روپے سے زائد خرچ کیے ، جس سے چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں کراچی کے عوام میں سالوں بعد آج آزادی محسوس کی۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد کراچی میں امن کا واپس لانے کا کریڈٹ ا پاک آرمی اور رینجرز اہل کاروں کو دیا، لوگوں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے جوانوں ، اہلکاروں اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا، کہ ان کے اقدامات کے باعث ایک بار پھر شہر قائد میں زندگی اور امن لوٹ آیا ہے۔ سماء