پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں زمبابوے کا دورہ کرے گی

Published on August 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

077
لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے کا شیڈول طے پاگیا ۔ قومی کرکٹرز بائیس ستمبر کو روانہ ہوں گے ۔ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کی تاریخیں طے پا گئی ہیں جس کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی میچ ستائیس ستمبر اور دوسرا انتیس ستمبر کھیلا جائے گا ۔ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا دوسرا میچ تین اور تیسرا ون ڈے میچ پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ زمبابوے سے قومی ٹیم وطن واپسی کی بجائے سات اکتوبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی جہاں انگلش ٹیم کے خلاف شاہین ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题