قصورواقعے میں ملوث افراد قاتلوں سے زیادہ ظالم ہیں،ریحام خان

Published on August 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

099
کراچی (یو این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی پہنچ گئیں، کہتی ہیں آج کے دن ہمیں آزادی کے حقیقی مفہوم کو سمجھنا چاہئے،ریحام خان نے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے بزرگوں کو منہ دکھانے کے قابل ہیں،ایک سوال پرانہوں نے کہا آج اگر ہم غیرسیاسی گفتگو کریں تو اچھی بات ہوگی، کراچی ہم سب کا ہے اور ہمیں یہاں آنے کیلئے کسی این او سی ضرورت نہیں،ریحام خان کا کہنا تھا کہ قصورواقعے میں ملوث افراد قاتلوں سے زیادہ ظالم ہیں، انہیں عبرت کی مثال نہ بنایا گیا تو ظلم ہوتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy