کراچی (یو این پی) گوادر پورٹ اور اس سے ملحقہ انفرااسٹرکچر کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پاک بحریہ کے زیراہتمام ” تحفظِ ساحل“ مشق ہوئی۔ تحفظِ ساحل مشق میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز، میرینز، بحری جہاز اور ائیر کرافٹس نے شرکت کی۔ مشق میں پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور رابطہ بھی استوار کیا گیا۔ پورٹ اور انفراسٹرکچر کو لاحق غیر رسمی خطرات سے متعلق مختلف حالات اور امکانات کی مشق کی گئی۔ تجزیاتی سیشن میں کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل سید بشیر احمد نے مطلوبہ اہداف کامیابی سے حاصل کرنے پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔