مشاہداللہ کا بیان حُسن اتفاق نہیں، حکومتی پالیسی کا حصہ ہے،اعتزازاحسن

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

333
 لاہور (یو این پی)  مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ کے استعفے پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے رد عمل دیتے ہوئے مشاہد اللہ کا بیان حکومتی پالیسی کا حصہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ٹیم میں بہت سے پورس کے ہاتھی ہے، جو وزیراعظم کو ہر بار مشکل میں ڈالتے ہیںمیڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اصل معاملہ مشاہد اللہ کا نہیں ،خواجہ آصف کا ہے، وزیر دفاع پارلیمنٹ کا ماحول خراب کرنے کے ماہر اور نوازشریف کے لاڈلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بعد بیچارے مشاہد اللہ کا بیان دینا حسن اتفاق نہیں، میاں صاحب کی ٹیم میں بہت سے پورس کے ہاتھی ہیں، جو انھیں ہر بار مشکل میں ڈالتے ہیں، چوہدری نثار، سعد رفیق اور خواجہ آصف جیسے لوگ اپنی حکومت خود تباہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题