ملتان شہر میں موسلادھاربارش،شہریوں کا تفریحی مقامات کارخ

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 795)      No Comments
66
ملتان (یو این پی)ملتان میں کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کے بعد ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ملتان میں 15.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق ملتان اوراس کے گردونواح میں موسم18اگست تک ابرآلودرہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کاامکان ہے۔بارش کے بعد ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم مزید خوشگوارہوگیا۔بارش کے بعدموسم سے لطف اندوزہونے کیلئے شہری سڑکوں اور تفریحی مقامات کی طرف نکل آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز ہفتہ ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38.0اور کم سے کم29.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بج فیصد اورشام 5پانچ بجے بھی 73فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes