جھنگ کو پولیو فری کرنے کیلئے 18تا20نومبرکو پولیو قطرے پلا ئیں جائیں گے

Published on November 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

\"11-11-2013
جھنگ(یواین پی)حکومت کی ہدایات پر ضلع جھنگ کو پولیو فری کرنے کیلئے 18تا20نومبر2013ء تین روزہ راؤنڈ کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ نے آئندہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کی طر ف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین،ای ڈی او ایجوکیشن محمد اسماعیل،انچارچ اسپیشل پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ ڈاکٹر ملازم حسین،ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملک مختار عباس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرزاور محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بار بار پولیو مہم چلانے کا مقصد ملک اور علاقہ سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے جس کیلئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے عملہ کے علاوہ و الدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلوا کر اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو صرف بچپن کی بیماری نہ ہے بلکہ عمر بھر کی معذوری ہے جس سے نو نہالوں کو بچانے کیلئے قطرے پلوانے میں ہر گز لاپرواہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ تین روزہ راؤنڈ کے دوران دیئے گئے ٹارگٹ کو سو فیصد پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قطرے پلانے والے عملہ کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ قطرے پلاتے وقت والدین سے ضرور دریافت کریں کہ ان کے کسی بچے کو پہلے پولیو مرض تو نہ ہے دوران راؤنڈ جن بچوں کو قطرے پلائے جائیں ان کے انگوٹھا پر نشان ضرور لگایا جائے تاکہ دوران چیکنگ پتا چلایا جا سکے کہ اس بچے نے واقعی قطرے پی لیئے ہیں ۔ اگرکوئی بچہ بغیر نشان انگوٹھا پایا گیا تو متعلقہ سپر وائزر جوابدہ ہوگا۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ پر زور دیا کہ پولیو راؤنڈ شروع ہونے سے قبل ضلع کی چاروں تحصیلوں میں یونین کونسل سطح پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ریکارڈ مکمل کرلیا جائے اور ویکسینٹیر کو الگ کرکے ایسی مہم چلائی جائے کہ نومولود بچوں کو قطرے پلا کرپولیو کے خدشات ختم کئے جاسکیں۔انہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر بنھانے کیلئے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں کوئی اہلکار سستی ،لاپرواہی اور کوتاہی کامرتکب پایا گیا تو اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔قبل ازیں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ آئندہ تین روزہ پولیوراؤنڈ کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ 8ہزار652بچو ں کومخصوص پوائنٹ کے علاوہ گھر گھر قطر ے پلانے کیلئے 998موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس ضمن میں 185ایریا انچارج مقرر کرنے کے علاوہ 85زونل سپر وائزرزبھی مقرر کئے گئے ہیں جو قطرے پلانے کے کام کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اچانک دورے کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes