پشاور (یو این پی) عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ پی ٹی آئی کے بانیوں میں سے تھے۔دکھ کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی پوری قوم کے ساتھ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر دہشت گردی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے اٹک میں خودکش حملے کی سختی سے مذمت کی۔