بھارتی وزیراعظم دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Published on August 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

02
 ابو ظہبی( یو این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ تاریخی دورے پر ابو ظہبی پہنچے ہیں۔ گذشتہ 34 سال میں کسی بھارتی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے دوسرے اعلی حکام اور افسر بھی موجود تھے۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر بھارتی وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں اکیس توپوں کی سلامتی دی گئی ہے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ابو ظبی آمد کے بعد وزیراعظم مودی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میں اس دورے کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے بھارت اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت یو اے ای میں قریبا چھبیس لاکھ بھارتی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور اس خلیجی عرب ملک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن میں ان کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں کاروباری ٹائیکون، مڈل کلاس اور مزدور شامل ہیں جو بڑے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ نریندر مودی کو اس دورے کی وجہ سے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ انتہا پسند ہندو گروپوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ استقبالیہ تقریب کے بعد ابو ظبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کریں گے اور بھارتی تارکین وطن سے بھی ملاقات ان کے شیڈول میں شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes