کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر عبدالستار مسوری بگٹی ساتھیوں سمیت ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھامنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی کے اہم کمانڈر عبدالستار بگٹی نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا اس موقع پر فراری کمانڈر کا کہنا تھا کہ وہ 2006ءسے ریاست کے خلاف جنگ کر رہا تھا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت ہم ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کوبہتر زندگی فراہم کررہے ہیں بھارتی ایجنسی”را“ بلوچستان میں حالات خراب کرنے کےلئے ان فراریوں کو ٹریننگ فراہم کر رہی ہے۔فراری کمانڈر عبدالستار بگٹی سمیت دیگر ساتھیوں نے اپنے ہتھیار صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کرتے ہوئے نئی زندگی کا عزم کیا ۔