لاہور (یو این پی) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے اہلخانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید۔ تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی۔ رکن اسمبلی غلام سرور خان۔ علی محمد ایڈووکیٹ۔ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت۔ وزیر مملکت شیخ ایفتاب سمیت مقامی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم مرکز کی کوئی اہم شخصیت تعزیت کیلئے نہیں آئی۔