وہاڑی(یواین پی) جانوروں کی تعدا میں کمی کے باعث حکومت پنجاب نے بچہ دینے کی صلاحیت کے حامل مادہ جانوروں کے ذبح کرنے یا قصابوں کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ حکومت بچہ دینے کے حامل55سے60ہزار جانور خرید کرے گی تاکہ محفوظ ماحول میں جانوروں کی افزائش کی ذریعے ان کی نسل کو قائم رکھااور پروان چڑھایاجاسکے محکمہ لائیوسٹاک کو اس حوالہ سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ز کو جانور منڈیوں کے آڑھتیوں یا آرگنائزر کے ساتھ میٹنگ کر کے مادہ جانوروں کی قصابوں کے ہاتھوں فروخت رکوانے کا حکم دیا گیا ہے ان افسران کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منڈی کی جانب جانے والے راستوں پر جانوروں کے ٹرک چیک کریں اگر کسی ضلع میں بغیر چیکنگ کے راستہ میں مادہ جانوروں سے بھرے ٹرک پائے گئے تو متعلقہ ضلع کے ڈی او لائیوسٹاک کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ڈی او لائیوسٹاک جانور منڈیوں میں منڈی کے روزاپنے آفیسرز تعینات کریں جو منڈی کے اختتام تک وہاں موجود رہیں اور مادہ جانوروں کی قصابوں کے ہاتھوں فروخت کو رکوانے کی ذمہ داری نبھائیں