سیالکوٹ(یو این پی) سیالکوٹ میں بھارت زمینی کے بعد فضائی جارحیت پر بھی اتر آیا،دو بھارتی ہیلی کاپٹر چارواہ سیکٹر میں گھس آئے،دو منٹ تک پرواز کی،پنجاب رینجرز کی کارروائی کے بعد واپس چلے گئے،بھارت ساری حدیں پار کر گیا،زمینی کے بعد فضائی جارحیت پر اتر آیا،سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں دو بھارتی ہیلی کاپٹر گھس آئے،بھارتی ہیلی کاپٹردو منٹ تک پاکستانی حدود میں موجود رہے،پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی پر بھارتی ہیلی کاپٹرز واپس چلے گئے۔بھارتی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ صبح بھی چارواہ سیکٹر پر فائرنگ بھی کی تھی،جس میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔