وزیراعظم گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں بھی شریک ہوں گے
کراچی(یو این پی)وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وہ گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر محکمہ داخلہ نے آئی جی سے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوں گے اور اس اہم اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔